سورج آگ برسانے لگا ، گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 157 تک جا پہنچی



کراچی: شہر قائد میں قیامت خیز گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 157 تک جا پہنچی ، ہسپتالوں میں میتوں کے رکھنے کے لئے جگہ کم پڑ گئی۔ 

ایدھی انتظامیہ کی جانب سے اب تک ساٹھ لاوارث لاشوں کی تدفین کی گئی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔شہر قائد کو شدید گرمی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ایسا لپیٹ میں لیا کہ شہریوں کی جان ہی لے لی ۔ سن سٹروک اور گرمی لگنے کے باعث لوگوں کو ہسپتال لایا گیا جہاں آنے والے دم توڑ گئے ۔ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد شہر کے مختلف سردخانوں میں میتوں کیلئے جگہ کم پڑگئی ۔

کراچی میں درجہ حرارت مسلسل چالیس ڈگری کو عبور کر رہا ہے جبکہ گرمی کی شدت میں کمی نہیں آ رہی ۔ جناح ہسپتال میں 85 ،عباسی شہید ہسپتال میں 26 ، جنرل ہسپتال میں 9 ، سول ہسپتال میں چھ افراد دم توڑ گئے ۔ ان میں سے زیادہ تر کی موت حبس ، لو لگنے اور ہیٹ سٹروک کے باعث ہوئی ۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے درجنوں افراد روزے سے تھے جبکہ ضعیف العمر افراد بھی شدید گرمی کی وجہ سے دم توڑ گئے ۔

جناح ہسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمال کا کہنا تھا بیشتر افراد مردہ حالت میں ہسپتال لائے گئے جنہیں نمکیات اور پانی کی شدید کمی تھی ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد صدیقی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملے کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Unknown

I'm a Professional Web Designer and Developer. Blogging is my Hobby..!!
I Hope that,you guys will enjoy my Blog !

0 comments:

 

Copyright 2013 - 2015 FGFY Maintained By SEO Consultant .

Designed by Templateiy & CollegeTalks